0
Wednesday 13 May 2020 13:40

عمران خان مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، آصف زرداری

عمران خان مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، سابق فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں کورونا وائرس، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر زرداری نے کورونا پر فکر مندی اور حکومتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جب 2008ء میں پیپلز پارٹی کو اقتدار ملا تو صوبوں کو آئینی اور مالیاتی اختیارات دیکر وفاق کو مضبوط کیا، قومی اتفاق رائے سے آئین میں ترامیم کیں اور صوبوں کو حقوق دیئے۔

سابق صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے حکمران پھر ملک کو مشرف دور کی طرف لےکر جا رہے ہیں، وہ پھر سے صوبوں کے آئینی اور مالیاتی اختیارات کم کرنا چاہتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان، جنرل مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، بدقسمتی سے حکومت کورونا سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، اس نے ملک میں موجود تمام اتفاق رائے برباد کر دیا ہے، کورونا کے حوالے سے آنے والا وقت زیادہ مشکل ہے اور قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 862429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش