1
Wednesday 13 May 2020 16:02

امریکہ اور اسکے اتحادی پوری دنیا پر اپنا نکتۂ نظر تھونپنا چاہتے ہیں، روس

امریکہ اور اسکے اتحادی پوری دنیا پر اپنا نکتۂ نظر تھونپنا چاہتے ہیں، روس
اسلام ٹائمز۔ روسی وزیر خارجہ سرگئے لاؤروف نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے امریکہ کی طرف سے چین پر عائد کئے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یکطرفہ پابندیاں موجودہ بحران کے دوران صرف اور صرف انسانی امداد کی ترسیل میں ہی رکاوٹ بنیں گی۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس حوالے سے موجودہ وبائی بحران کے دوران امریکہ اور اس کے اتحادی جنگ کے طبلے بجا رہے ہیں اور موجودہ بحران کو دنیا بھر پہ اپنا نکتۂ نظر تھونپنے کے لئے بہترین موقع قرار دے رہے ہیں۔ سرگئے لاوروف نے کہا کہ پوری دنیا پر اپنے نکتۂ نظر کو لاگو کرنے کے لئے امریکی گو کہ ایک قانونی نظام استعمال کرتے ہیں لیکن یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اس نظام کے قوانین بنانے والے بھی تمام کے تمام امریکی ہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 862463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش