0
Wednesday 13 May 2020 18:57

کراچی میں کار سے 2 کمسن بچوں کی لاشیں برآمد

کراچی میں کار سے 2 کمسن بچوں کی لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیا ناظم آباد کے قریب کار سے 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد کے قریب کار سے 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، جو دو سے تین روز پرانی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بچے 10 مئی سے لاپتہ تھے، جنہیں ہر ممکن مقام پر تلاش کیا، لیکن وہ نہیں ملے۔ پولیس نے ایک دن تلاش کرنے کے بعد 11 مئی کو لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق جس گاڑی سے لاشیں ملیں، اس کے شیشوں پر بھی دھول مٹی جمی ہوئی ہے اور لاک بھی خراب ہیں، جو صرف اندر سے ہی کھلتے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے طبعی موت نہیں مرے، بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔

ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کے سروں پر گہری چوٹ لگی ہے۔ اسسٹنٹ پولیس سرجن ڈاکٹر سلیم نے بتایا کہ متوفی تین سالہ عبید اور چار سالہ محمد کے سر کی ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی، دونوں بچوں کی وجہ موت سر پر لگنے والی چوٹ بنی، واقعہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ بچوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 862489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش