0
Wednesday 13 May 2020 18:57

مالاکنڈ، درگئی میں گیٹ لگانے پر تنازعہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق 6 زخمی

مالاکنڈ، درگئی میں گیٹ لگانے پر تنازعہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق 6 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ضلع ملاکنڈ درگئی کے علاقہ وزیر آباد میں دو سگے بھائیوں کے مابین راستے میں گیٹ لگانے کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں اور مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ دوسری جانب ایک ہی گھر سے بیک وقت 4 جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ درگئی کے نواحی گاؤں وزیر آباد میں دو سگے بھائیوں کے درمیان راستے میں گیٹ کی تنصیب کے معاملے پر معمولی تکرار خون کی ہولی میں تبدیل ہوگئی۔ دونوں سگے بھائیوں حاجی گل زمان اور حاجی نیاز محمد خان نے ایک دوسرے پر فائرنگ کھول دی جس کی زد میں گھر کے دوسرے مرد و زن بھی گولیوں کا نشانہ بنے۔ فائرنگ کے نتیجے میں حاجی نیاز محمد اور گل زمان اپنی شریک حیات سمیت جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ ایک اور زخمی صدام حسین ولد حاجی نیاز محمد پشاور لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ شدید فائرنگ کی زد میں آکر حمید خان ،دانیال خان پسران حاجی نیاز محمد خان، جبکہ دوسرے فریق سے عیان ولد گل زمان، عدنان خان، اویس خان اور عیان خان شدید زخمی ہوئے جنہیں وزیر آباد سے ریسکیو 1122، الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں اور ملاکنڈ لیویز نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی پہنچایا، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 862490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش