0
Wednesday 13 May 2020 19:13

سندھ میں کورونا وائرس پھیلانے والوں پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد

سندھ میں کورونا وائرس پھیلانے والوں پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیوں اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی کا نیا قانون نافذ کر دیا گیا، جس کی خلاف ورزی پر ریکارڈ جرمانے ہونگے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی حکومت کے منظور کردہ سندھ وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیئے۔ آرڈیننس یکم مئی 2020ء سے نافذ العمل ہوگا، جس کی خلاف ورزی پر دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ ترمیمی وبائی امراض ایکٹ کے تحت وائرس پھيلانے والے کورونا کے مريض يا ادارے پر جرمانہ عائد کيا جائے گا۔ کورونا کا مريض قرنطينہ سے باہر نکل کر کسی دوسرے فرد کو وائرس لگانے کا سبب بنے گا، تو اس پر جرمانہ ہوگا۔ کسی ادارے ميں متاثرہ فرد کی وجہ سے ديگر ميں وائرس پھيلا، تو بھی جرمانہ عائد ہوگا۔ آرڈیننس میں جرمانہ کی حد کم سے کم دو لاکھ اور زیادہ سے زیادہ دس لاکھ روپے تک ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 862497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش