0
Wednesday 13 May 2020 23:05

پاکستان کی ترقی اسلام سے وابستہ ہے، محمد حسین محنتی

پاکستان کی ترقی اسلام سے وابستہ ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اسلام سے وابستہ ہے، قرآن و سنت کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، دینی مدارس اسلام کے قلعے اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، انگریز سامراج کے فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت سے نجات حاصل کئے بغیر قیام پاکستان کا حقیقی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں علماء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں سندھ بھر سے جماعت اسلامی سے وابستہ دینی مدارس کے مدیران، مہتممین اور سربراہان شریک تھے۔ اجتماع سے صوبائی نائب امیر عبدالغفار عمر، جمعیت اتحاد العلماء سندھ کے قائم مقام صدر حافظ نصراللہ عزیز، ناظم اعلیٰ علامہ حزب اللہ جکھرو، محمد موسیٰ ملاح، مولانا آفتاب احمد ملک و دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ جماعت اسلامی دینی و انقلابی جماعت ہے, جس میں علمائے کرام کا بڑا کردار ہے، بانی جماعت سید ابو اعلیٰ مودودی نے پاکستان میں اسلامی انقلاب کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کو اپنا مشن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس ہی جماعت اسلامی کی دعوت کو آگے بڑھانے کا اہم ذریعہ ہیں، کیونکہ مدارس صرف حفظ و عالم فاضل کی سند ہی نہیں دیتے، بلکہ انسان سازی کے ادارے ہیں۔ صوبائی امیر نے زور دیا کہ علماءکرام منبر و محراب سے عوام کی ذہن سازی اور اسلامی انقلاب کیلئے عوام کا شعور بیدار کریں، طلباء و اساتذہ کو دین کیلئے جینا و مرنا سکھائیں اور والدین کو اسلامی نظام کی برکات و فوائد سے آگاہی دیں، کیونکہ اصل چیز اقامت دین اور قرآن و سنت کا نفاذ ہے۔
خبر کا کوڈ : 862501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش