0
Thursday 14 May 2020 00:08

مردان میں بدبخت شخص نے ماں اور بھائی کو قتل کر دیا

مردان میں بدبخت شخص نے ماں اور بھائی کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ماہ مبارک رمضان میں جہاں مسلمان خدا کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے میں مصروف ہوتے ہیں، وہیں ایک بدبخت شخص نے محض چند گز زمین کے ٹکڑے کی خاطر اپنی ماں اور بھائی کو قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں مکان کے تنازعہ پر حیدر نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی سگی ماں اور بھائی کو قتل کر دیا۔ تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بدبخت ملزم حیدر کو اسلحہ سمیت گرفتار اور مقدمہ درج کر لیا۔ علاقہ میں ایک ہی گھر سے ماں بیٹے کا جنازہ اٹھنے پر فضا سوگوار ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 862516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش