0
Wednesday 13 May 2020 23:04

ملتان یونین آف جرنلسٹ کے زیراہتمام 13مئی کو یوم عزم کے طور پر منایا گیا، پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرا دیا 

ملتان یونین آف جرنلسٹ کے زیراہتمام 13مئی کو یوم عزم کے طور پر منایا گیا، پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرا دیا 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی کال پر ملتان یونین آف جرنلسٹس (ایم یو جے) کے زیراہتمام 13مئی کو یومِ عزم کے طور پر منایا گیا، ملتان پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر آزادی صحافت کے لیے کوڑے کھانے والے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے موجودہ سیکرٹری جنرل ناصر زیدی، سینئرز صحافی اقبال جعفری اور خاور نعیم ہاشمی کو خراج تحسین پیش بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملک میں میڈیا کے خلاف مختلف پابندیوں اور آزادی صحافت پر قدغن لگانے والے حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ جس کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنسلٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر روف مان، صدر ایم یو جے شکیل احمد بلوچ، جنرل سیکرٹری شفقت بھٹہ اور فنانس سیکرٹری رانا عرفان الاسلام نے کی۔ ایم یو جے کے دیگر رہنماوں سابق صدر ایم یو جے ملک شہادت حسین، جوائنٹ سیکرٹری محمود احمد چودھری، جوائنٹ سیکرٹری مجاہد سلطان، ممبران مجلس عاملہ طارق انصاری، بلال نیازی، شہزاد خان درانی، رانا منور سمیت سینئر صحافی مظہر جاوید، عامر شاہ، سماجی رہنما محمد جمیل اور دیگر نے شرکت کی۔

مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم یو جے آزادی صحافت کے لئے کوڑے کھانے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے موجودہ سیکرٹری جنرل ناصر زیدی سینئر صحافیوں خاور نعیم ہاشمی، مسعود اللہ خان اور اقبال جعفری کو سلام پیش کرتی ہے، 13مئی کو 42 سال گزر جانے کے باوجود پاکستانی صحافی اس واقعے کو نہیں بھولے، جب 1978 کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ان صحافیوں کو صرف اس لیے کوڑے مارے گئے کہ باقی صحافی عبرت حاصل کریں اور فوجی آمریت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں۔ مقررین نے کہا کہ ان صحافیوں نے اپنی ذات کی خاطر یہ تکلیف برداشت نہیں کی تھی بلکہ وہ فوجی آمریت کے خلاف سینکڑوں دوسرے کارکن ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے طور پر عوام کی آزادی کی جنگ لڑ رہے تھے، وہ لمحات ان کے لیے ذلت آمیز نہیں بلکہ فخر کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ 13 مئی 1978 آزادی صحافت کے لئے ایک یادگار دن تھا جسے صحافی کبھی بھلا نہیں پائیں گے، آج بھی صحافیوں میں جوش و جذبہ موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر وہ جیل جانے اور کوڑے کھانے پر بھی تیار ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 862529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش