QR CodeQR Code

حضرت علی ابن ابی طالب (ع) نے سخت اور کٹھن حالات میں دین کی خدمت کی، علامہ شہنشاہ نقوی

14 May 2020 01:59

مجالس عزا کے اجتماعات سے خطاب کے دوران معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ امام علی (ع) نے رسالت مآب (ص) کے شانہ بشانہ طویل جدوجہد کی اور ہر محاذ پر دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا، تمام غزوات میں حصہ لیا اور ہر محاذ پر دشمن کو شکست دی، امام علی (ع) کی شہادت مسجد کوفہ اور ولادت کعبۃ اللہ میں ہوئی، یہ ایک ایسی سعادت ہے جو کسی کو اس سے پہلے نہ مل سکی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ حضرت علی (ع) کی طویل اور سخت و کٹھن جدوجہد نے دین اسلام کو حیات عطا کی، آپ (ع) پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے اور طرح طرح کی تکالیف پہنچائی گئیں لیکن آپ (ع) نے دین کے اصولوں پر کسی قسم کی مصلحت سے کام نہیں لیا۔ ایام شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں منعقدہ مجالس عزا کے اجتماعات سے خطاب کے دوران علامہ شہنشاہ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ امام علی (ع) نے رسالت مآب (ص) کے شانہ بشانہ طویل جدوجہد کی اور ہر محاذ پر دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا، تمام غزوات میں حصہ لیا اور ہر محاذ پر دشمن کو شکست دی۔

علامہ شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ امام علی (ع) کی شہادت مسجد کوفہ اور ولادت کعبۃ اللہ میں ہوئی، یہ ایک ایسی سعادت ہے جو کسی کو اس سے پہلے نہ مل سکی، آپ (ع) خدا کے نیک اور پسندیدہ بندے ہونے کے ساتھ ساتھ اللہ کی مخلوق سے محبت کرنے والے اور اسلام کے انتہائی بہادر سپاہی تھے، آپ (ع) کی شہادت نے عالم اسلام کو سوگوار کیا، آج مسلم سربراہان آپ (ع) کی جرأت و بہادری کی پیروی کریں تو اسلام دشمن قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 862536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862536/حضرت-علی-ابن-ابی-طالب-ع-نے-سخت-اور-کٹھن-حالات-میں-دین-کی-خدمت-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org