0
Wednesday 13 May 2020 23:48

سعودی عرب میں عید الفطر پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب میں عید الفطر پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں پر ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سعودیہ میں عیدالفطر کی تعطیلات 23 مئی سے 27 مئی تک جاری رہیں گی تاہم رمضان کے آخر تک تمام شہروں میں جاری کرفیو میں نرمی رہے گی۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق جزوی کرفیو کے دوران عوام صبح 9 سے شام 5 پانچ تک ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں تاہم مکہ مکرمہ میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب ميں کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 264 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 862540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش