QR CodeQR Code

رمضان المبارک میں کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کی جائے، ایم کیو ایم پاکستان

14 May 2020 02:04

ایک بیان میں متحدہ کے اراکین سندھ اسمبلی نے کے الیکٹرک کی اعلیٰ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کرائیں اور بجلی کی تواتر کے ساتھ فراہمی کو یقینی بنائیں، جہاں لوڈشیڈنگ مقصود ہے شیڈول جاری کرکے مختصر لوڈشیڈنگ کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں کے الیکٹرک بغیر کسی شیڈول کے لوڈشیڈنگ کررہی ہے جو روزہ داروں کو عتاب میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی نے کے الیکٹرک کی اعلیٰ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کرائیں اور بجلی کی تواتر کے ساتھ فراہمی کو یقینی بنائیں، جہاں لوڈشیڈنگ مقصود ہے شیڈول جاری کرکے مختصر لوڈشیڈنگ کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 862552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862552/رمضان-المبارک-میں-کراچی-کے-مختلف-علاقوں-غیر-اعلانیہ-لوڈشیڈنگ-بند-کی-جائے-ایم-کیو-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org