0
Thursday 14 May 2020 02:19

سندھ میں علمائے کرام کی مشاورت سے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی

سندھ میں علمائے کرام کی مشاورت سے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں علمائے کرام کی مشاورت سے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے تمام مذہبی سرگرمیوں، جلوس اور ریلیوں پر پابندی برقرار ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 23 اپریل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی تمام پابندیاں برقرار رہیں گی جن میں جلسے، جلوس، ریلیاں، مذہبی و سیاسی اجتماعات وغیرہ پر پابندی شامل ہے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ تروایح کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کرچکا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے باعث جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ صوبہ سندھ میں مہلک وائرس سے 234 افراد جاں بحق اور 13 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 862553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش