QR CodeQR Code

لگتا ہے بڑا مسئلہ کورونا نہیں، سندھ حکومت ہے، قادر پٹیل

14 May 2020 11:04

اپنے ایک بیان میں پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں خبریں دیکھنے کا وقت نہیں ملتا اور وزیراعظم ارطغرل کی 90 قسطیں دیکھ کر بیٹھے ہیں، سب کو کہتے ہیں ارطغرل دیکھو۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پر گولہ باری سے لگتا ہے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کورونا نہیں سندھ حکومت کی کارکردگی ہے، موجودہ حکومت ہی کیا کم تھی کہ کورونا بھی آ گیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جرمنی اور جاپان کو ملانے والے کا کسی سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ قادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خبریں دیکھنے کا وقت نہیں ملتا اور وزیراعظم ارطغرل کی 90 قسطیں دیکھ کر بیٹھے ہیں، سب کو کہتے ہیں ارطغرل دیکھو۔


خبر کا کوڈ: 862601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862601/لگتا-ہے-بڑا-مسئلہ-کورونا-نہیں-سندھ-حکومت-قادر-پٹیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org