0
Thursday 14 May 2020 12:19

خیبر پختونخوا میں بھی یوم علیؑ کے جلوسوں پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں بھی یوم علیؑ کے جلوسوں پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی ایام علیؑ کے سلسلے میں نکلنے والے تمام جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کیوجہ سے کسی بھی قسم کے مذہبی اجتماع کی اجازت نہیں دی جاسکتی، لہذا صوبہ بھر میں یوم علیؑ کے جلوس نکالنے پر پابندی عائد ہوگی، تاہم حکومتی ایس او پیز اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے گھروں اور امام بارگاہ کی چار دیواری کے اندر مجالس کا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ صدر اور وزیراعظم کیساتھ ملاقات کے دوران ملک کے جید علمائے کرام کی ملاقات کے دوران عزاداری کے جلوس نکالنے کی باقاعدہ اجازت دی گئی تھی اور ایس او پیز طے کی گئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 862615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش