QR CodeQR Code

سانحہ کابل، انسانیت دشمن درندوں نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا، سیدہ زہراء نقوی

14 May 2020 12:38

اپنے ایک مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ نسل یزید و حرملہ نے نومولود بچوں، ماوں اور ہسپتال کے عملے کو قتل کرکے اپنی سفاکیت کا ثبوت دیا ہے۔ اس سفاکیت اور انسانیت سوز مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم  ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہسپتال کے میٹرنیٹی وارڈ میں ایک بار پھر انسانیت دشمن درندوں نے خون کی ہولی کھیلی اور نومولود بچوں سمیت بیس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس المناک سانحہ پر میڈیا سیل سے جاری مذمتی بیان میں مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے کہا ہے کہ نسل یزید و حرملہ نے نومولود بچوں، ماوں اور ہسپتال کے عملے کو قتل کرکے اپنی سفاکیت کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سفاکیت اور انسانیت سوز مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ہزارہ کمیونٹی چاہے پاکستان میں ہو یا افغانستان میں، کہیں محفوظ نہیں۔ طالبان، داعش اور ان جیسی دیگر سفاک دہشت گرد تنظیمیں انسانیت کی دشمن اور قاتل ہیں اور قاتلوں سے مذاکرات نہیں کیے جاتے بلکہ ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے انہیں نشان عبرت بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ عالمی امن و سلامتی کے اداروں کی جانب سے اس دل دہلا دینے والے اندوہناک ظلم پر مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے، ہم ہر ظالم کے دشمن ہیں، خواہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، چاہے وہ کوئی کافر ہی کیوں نہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 862616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862616/سانحہ-کابل-انسانیت-دشمن-درندوں-نے-کا-سر-شرم-سے-جھکا-دیا-سیدہ-زہراء-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org