QR CodeQR Code

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت تقسیم شده رقم کی تفصیل جاری

14 May 2020 12:09

حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر کے 82 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد میں 101 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر کے 82 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد میں 101 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کر دی ہے۔ حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شده رقم کی تفصیل جاری کر دی ہے جس کے تحت ملک بھر میں کل 101 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد رقم 82 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک پنجاب میں 35 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد میں 43 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ اسی طرح سندھ میں 25 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد میں 31 ارب 24 کروڑ روپے سے زائد رقم جب کہ خیبر پختونخوا میں 15 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد میں 19 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 3 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد میں 4 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد، آزادکشمیر میں ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد رقم، گلگت بلتستان میں 54 ہزار سے زائد افراد میں 69 کروڑ روپے سے زائد جب کہ اسلام آباد میں 31 ہزار سے زائد افراد میں 38 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 862619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862619/احساس-ایمرجنسی-کیش-پروگرام-کے-تحت-تقسیم-شده-رقم-کی-تفصیل-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org