0
Thursday 14 May 2020 14:21

مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کی فارئنگ سے نوجوان شہید، سیاسی قائدین کا تحقیقات کا مطالبہ

مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کی فارئنگ سے نوجوان شہید، سیاسی قائدین کا تحقیقات کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی نے مقبوضہ کشمیر میں ایک نوجوان کی بدھ کے روز قابض فورسز کے ہاتھوں شہادت پر تشویش کا اظہار کیا اور واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ این سی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مہلوک نوجوان کے اہل خانہ خصوصاً والدین کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری ور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیئے اور اصل حقائق کو عوام کے سامنے لایا جانا چاہیئے۔

پی ڈی پی نے سرینگر گلمرگ شاہراہ پر قابض فورسز کے ذریعہ ایک شہری کے ہلاکت کو بیہمانہ قتل قرار دیتے ہوئے اس طرح کے گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر کانگریس  کے نائب صدر اور سابق ایم ایل سی جی این مونگا نے بڈگام میں ایک شہری کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسی صرف گولیوں اور طاقت کے استعمال کے گرد گھوم رہی ہے۔ مونگا نے شہری ہلاکت پر صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس کا یہ دعویٰ بھی سچ ہے تو  نوجوان کو اس پر گولی چلائے بغیر اگلی راہ پر روک دیا جاسکتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 862636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش