0
Thursday 14 May 2020 15:27

کورونا اور لاک ڈاؤن، پاکستانی برآمدات میں 54 فیصد کمی

کورونا اور لاک ڈاؤن، پاکستانی برآمدات میں 54 فیصد کمی
اسلام ٹائمز۔ کورونا کی عالمی وباء اور لاک ڈاؤن کے باعث اپریل 2019ء کے مقابلے میں اپریل 2020ء میں پاکستان کی برآمدات میں 54 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2020ء میں فوڈ گروپ کی برآمدات اپریل 2019ء کے مقابلے میں 26 فیصد کم رہیں۔ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 64 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ پیٹرولیم گروپ کی برآمدات 81 فیصد کم رہیں۔ کھیلوں کے سامان کی ایکسپورٹ 77 فیصد کم رہی۔ اس کے علاوہ چمڑے کی ایکسپورٹ 56 فیصد اور اس کی مصنوعات کی ایکسپورٹ 70 فیصد کم رہیں۔ سرجری کے آلات کی ایکسپورٹ 70 فیصد کم رہیں۔ کیمیکل اور ادویات کی ایکسپورٹ 30 فیصد کم رہیں۔ انجینیرنگ مصنوعات کی ایکسپورٹ میں 52 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ سیمنٹ کی ایکسپورٹ 40 فیصد کم رہیں۔ جیولری کی ایکسپورٹ 99 فیصد کم رہیں۔
خبر کا کوڈ : 862677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش