0
Thursday 14 May 2020 15:37

کراچی کے بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا مشکل ہے، تاجر اتحاد

کراچی کے بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا مشکل ہے، تاجر اتحاد
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ایس او پیز کے تحت کراچی کی مارکیٹيں کھولنا ناممکن ہوگیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا ہے کہ کراچی کے بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا مشکل ہو رہا ہے، شہریوں کے ہجوم کو سنبھالنا تاجروں کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اتنا رش نہ ہو، اس لئے حکومت سے 24 گھنٹے مارکیٹيں کھلونے کی اجازت مانگی تھی۔ چئیرمین سندھ تاجر اتحاد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے کارکنان مارکیٹوں میں تعینات کرے، زینب مارکیٹ سیل ہونے پر کمشنز کراچی سے ملاقات کریں گے، کوشش ہے کہ معاملات طے پا جائیں۔
خبر کا کوڈ : 862680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش