0
Thursday 14 May 2020 15:42

ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق سندھ حکومت کو نظر ثانی کی ہدایت

ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق سندھ حکومت کو نظر ثانی کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق کيس ميں صوبائی حکومت کو نظر ثانی کی ہدايت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات 14 مئی کو ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ ميں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ہدایت کی کہ سندھ حکومت نوٹیفکیشن کا جائزہ لے کر فیصلے میں نظرثانی کرے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ جب پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، تو لوگ سفر کس طرح کریں گے، سندھ حکومت کو پابندی لگانے سے پہلے سوچنا چاہیئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مارکٹیں کھول دی گئی ہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی ہے، اس لیے ڈبل سواری پر پابندی کے معاملے پر بھی نظرثانی کرنی چاہیئے۔ فوکل پرسن اے آئی جی لیگل نے مؤقف اپنایا کہ پولیس کو بھی ڈبل سواری پر پابندی سے مسائل کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 862681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش