1
Thursday 14 May 2020 15:55
15 مئی؛ فلسطین پر صیہونی قبضے کی 72 ویں سالگرہ

مزاحمت جاری ہے، "صدی کی ڈیل" جیسی سازشیں مسلمہ فلسطینی حق کو ضائع نہیں کر سکتیں، نبیہ بری

مزاحمت جاری ہے، "صدی کی ڈیل" جیسی سازشیں مسلمہ فلسطینی حق کو ضائع نہیں کر سکتیں، نبیہ بری
اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے "یوم نکبہ" (فلسطین پر صیہونی قبضے کے دن) کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی بیان جاری کیا ہے۔ عرب ای مجلے النشرہ کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں نبیہ بری نے "انتفاضہ" کے پتھر اٹھانے والے ہاتھوں، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں سرگرم فلسطینی مجاہدوں، صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں، مسجد اقصی اور کلیسا "المہد" سمیت بحر (بحیرۂ روم) تا نہر (دریائے اردن) تک کی فلسطینی سرزمین کو "ایک مجسم پکار" قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پورے کا پورا فلسطین غاصب فورسز کے قبضے سے عنقریب ہی آزاد ہو جائے گا۔

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے یوم النکبہ کی 72 ویں سالگرہ کے حوالے سے کہا کہ وہ فلسطین جسے "ایک مصیبت" (یوم النکبہ) کے ذریعے سقوط کا شکار کر دیا گیا تھا، اب ایک (نام نہاد امن) معاہدے (صدی کی ڈیل) کے ذریعے ہونیوالی اس کے مسلمہ حق کو ضائع کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی مزاحمت کی جدوجہد ایک ایسا اعلی ترین عمل ہے جس سے بڑھ کر کوئی اعلی عمل موجود نہیں۔ یاد رہے کہ 15 مئی 1948ء کے روز فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے زبردستی نکال باہر کر کے وہاں غاصب صیہونی رژیم "اسرائیل" کے وجود کا اعلان کر دیا گیا تھا جس کو فلسطینی قوم آج بھی "یوم النکبہ" (مصیبت کے روز) کے نام سے یاد کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 862683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش