0
Thursday 14 May 2020 18:35

شاہ محمود قریشی کے ہاتھ میں وزیراعظم بننےکی لکیر نہیں، شاہد خاقان عباسی

شاہ محمود قریشی کے ہاتھ میں وزیراعظم بننےکی لکیر نہیں، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کورونا کے چیلنج کا کوئی بھی اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کےبعد ایک بڑا معاشی چیلنج آنے والا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بار بار ہم کہہ رہے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں کوئی پالیسی بنائیں مگر وزیراعظم ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس وقت سب سے بڑی ناکامی پالیسی کا نہ ہونا ہے، انہوں نے اب تک ٹیسٹنگ پروٹوکول ہی طے نہیں کیے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں اور عمران خان کے ہوتے ہوئے وہ وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ڈاکٹرز نے منع کیا ہے کہ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کریں ان کی جگہ ہم لوگ بات کر رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 862705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش