0
Thursday 14 May 2020 18:34

وزیراعظم کے کراچی سے کئے سارے وعدے پورے ہورہے ہیں، خرم شیر زمان

وزیراعظم کے کراچی سے کئے سارے وعدے پورے ہورہے ہیں، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کراچی سے کئے سارے وعدے پورے ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی نے اپنے ایک بیان میں پی پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہ برباد کردیا ہے، پی پی تو سندھ میں بھی ڈلیور نہیں کر پارہی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کام وفاق کی طرف سے ہورہا ہے، شہر میں پانی کا بحران ہے، اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں، کوئی مریض ہے تو وہ کہاں جائے گا؟ میٹرنٹی وارڈز میں بھی کام نہیں ہورہا ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ سندھ حکومت نے ساڑھے 7 سو ارب ہیلتھ پر خرچ کئے، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کچھ کام نہیں کررہی ہے، ناٹ فار سیل والی پی پی ای کٹس فروخت کی جارہی ہیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے صحت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ یاد رہے کہ ماضی کے ایک بیان میں خرم شیر زمان نے صوبائی حکومت سے سوال کیا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنی حکومت کا ایک کام بتادیں جو کیا ہو؟ کراچی میں کے فور منصوبے کی فوری تکمیل چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 862706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش