0
Thursday 14 May 2020 18:41

ہم نے ایکسپو سنٹر کیلئے 7 کروڑ کا چیک دیا تھا 96 کروڑ روپے نہیں لگائے، ڈاکٹر یاسمین راشد

ہم نے ایکسپو سنٹر کیلئے 7 کروڑ کا چیک دیا تھا 96 کروڑ روپے نہیں لگائے، ڈاکٹر یاسمین راشد
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے، کسی بھی وقت پھیل سکتا ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر اس وبا پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور سماجی فاصلہ یقینی بنائیں۔ وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک لاکھ 45 ہزارٹیسٹ ہوچکے ہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی کا آج تیسرا روز ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13ہزار 561 ہے، ٹیسٹوں کی استعداد کار بڑھا دی گئی ہے، ایکسپو سینٹر میں بیک اپ پلان کی تیاریاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہم نے ایکسپو سنٹر کیلئے ایڈمنسٹریشن کو 7کروڑ چیک دیا تھا، ہم نے 96 کروڑ روپے ایکسپو سنٹر پر نہیں لگائے۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایکسپو سنٹر میں 490 کورونا کے مریض داخل اور 275 صحت یاب ہوئے، ایکسپو سنٹر کے اخراجات سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ میو اسپتال لاہور کو 10کروڑ روپے دیے ہیں، 96 کروڑ روپے تمام اسپتالوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 15 مارچ کو سامنے آیا اور پانچ دن بعد 20 مارچ کو کیسز کی تعداد 104 ہو گئی۔ پہلے 5 ہزار کیسز تک پہنچنے میں 40 دن لگے اور اگلے 5 ہزار کیسز صرف 14 دن میں سامنے آئے۔ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچنے میں 19 دن لگے اور 3 اپریل کو تعداد 1072 ہو گئی جبکہ 24 اپریل کو پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہزار 46 ہو گئی۔ صوبے میں اگلے پانچ ہزار کیسز کی صرف 14 روز میں تصدیق ہوئی اور 8 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 10 ہزار 33 ہو گئی۔ صوبے میں پہلے کیس سے 10 ہزار کیسز سامنے آنے میں 54 دن لگے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 956 کیسز 8 مئی کو سامنے آئے۔
خبر کا کوڈ : 862708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش