0
Thursday 14 May 2020 20:29

یوم علیؑ، ڈی آئی خان کے شیعہ اکابرین کی ڈپٹی کمیشنر سے ملاقات

یوم علیؑ، ڈی آئی خان کے شیعہ اکابرین کی ڈپٹی کمیشنر سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں متولیان امام بارگاہ اور شیعہ عمائدین کے ایک وفد نے یوم علی علیہ اسلام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر سے ملاقات کی، جس میں علامہ محمد رمضان توقیر، سید سجاد شیرازی، مولانا کاظم حسین مطہری ضلعی صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ، سید انصار علی زیدی تحصیل صدر سٹی، سید فیاض حسین بخاری، سید عابد حسین شاہ ایڈوکیٹ سید قتیل اظہر متولیان صدر اور خطیب جامعہ مسجد شیعہ لاٹو فقیر سید غضنفر عباس شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر سے وفد نے ڈیرہ سٹی اور مضافات میں یوم علیؑ کے حوالے سے ہونے والے جلوس و مجالس کے پروگرامز کیلئے سکیورٹی اور بلخصوص کرونا وائرس کے ایس او پیز پر سیر حاصل گفتگو کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میں نے پشاور، ہنگو، کوہاٹ اور دیگر اضلاع میں رابطے کئے ہیں، موجودہ حالات کے پیش نظر وہاں یوم علیؑ اور دیگر مذہبی پروگرام مختصر اور حکومتی ایس او پیز کے ذریعے ہو رہے ہیں تو اس سلسلے میں علماء کرام، متولی حضرات اور شیعہ عمائدین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ وفد نے مشترکہ طور پر مشاورت سے موجودہ کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کو شریعی فریضہ سمجھتے ہوئے کہا کہ جس طرح پورے ملک اور خیبر پختونخوا میں یوم علی علیہ السلام کے پروگرامز ہو رہے ہیں انہی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے اور انتظامیہ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلاوجہ ایس او پیز کو ایشو بنا کر عزاداروں اور مومنین کو تنگ نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 862721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش