1
Thursday 14 May 2020 20:37
سعوی۔یہودی وفاداریاں

بن سلمان نے موریتانیہ کے صدر کو اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات پر قائل کرنیکی پوری کوشش کی تھی، عالمی میڈیا

بن سلمان نے موریتانیہ کے صدر کو اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات پر قائل کرنیکی پوری کوشش کی تھی، عالمی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے موریتانیہ کے صدر محمد ولد الشیخ الغزوانی کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران انہیں اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے پر قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔ اس حوالے سے افریقہ انٹیلیجنس نامی ای مجلے نے لکھا کہ سعودی عرب نے صیہونیوں کے ساتھ اپنی وفاداری کی بناء پر موریتانہ کو اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے پر اکسایا ہے۔ اسی طرح عرب نیوز چینل المیادین نے بھی رپورٹ دی ہے کہ موریتانہ کے صدر محمد ولد الشیخ الغزوانی، غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کئے جانے پر مبنی سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی نصیحتیں سن کر حیران رہ گئے تھے۔ المیادین کے مطابق موریتانیہ کے صدر نے اسرائیلی دوستی پر مبنی سعودی ولیعہد کی پیشکش کے جواب میں کہا تھا کہ یہ مسئلہ عرب دنیا کی متحدہ پالیسی کا محتاج ہے۔

دوسری طرف فرانسیسی میڈیا نے بھی سعودی ولیعہد کی طرف سے موریتانیہ کے صدر کو غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے پر مبنی نصیحت کے بارے اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ موریتانیہ کے صدر کا سعودی عرب کا دورہ ویسا خوشگوار نہیں رہا تھا جیسا اس کو ہونا چاہئے تھا کیونکہ سعودی ولیعہد نے انہیں عجیب و غریب پیشکش کر دی تھی اور یہی وجہ ہے کہ موریتانیہ کے صدر کا یہ دورہ، سعودی عرب کی طرف سے موریتانیہ کی حمایت کے اعلان کے بغیر ہی اختتام پذیر ہو گیا تھا۔ فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی نصیحت پر ہی سوڈان کی حکمران شورائے عالی کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی خاطر صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سوڈان کی عبوری حکومت نے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات اور غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے اعلان کے جواب میں سعودی عرب سے وسیع مالی و سیاسی تعاون حاصل کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 862723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش