0
Thursday 14 May 2020 20:51

کے پی کے، عید کی خریداری سفید پوش طبقے کیلئے ایک امتحان

کے پی کے، عید کی خریداری سفید پوش طبقے کیلئے ایک امتحان
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ مہنگائی کا وار بھی جاری ہے۔ سفید پوش طبقہ کے عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئی ہیں، مہنگائی کے باعث عید کیلئے خریداری بھی مشکل ہوگئی ہے۔ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ختم ہونے کے باوجود سبزیوں، فروٹ، گوشت، کھجور، بیسن، دالیں اور چاول کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی ہے، ریڈی میڈ گارمنٹس، شوز، ملبوسات اور دیگر عام استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ٹیلرز نے دونوں ہاتھوں سے کرونا سے متاثرہ شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے، مردانہ شلوار قمیض کے ریٹ میں خود ساختہ طور پر اضافہ کر دیا ہے، جبکہ خواتین کے سوٹوں میں بھی دُگنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ عید کی خریداری سفید پوش طبقے کیلئے ایک امتحان بن گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 862728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش