0
Thursday 14 May 2020 21:09

لاک ڈاؤن سے کہیں زیادہ خطرہ بھوک و افلاس سے ہے، وزیراعظم

لاک ڈاؤن سے کہیں زیادہ خطرہ بھوک و افلاس سے ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں جس قدر خطرہ لاک ڈاؤن سے ہے اس سے کہیں زیادہ بھوک و افلاس سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں صحت کی سہولیات، اسپتالوں کی استعداد میں اضافے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا، طبی آلات کی فراہمی اور پیشہ ور عملے کی موجودگی یقینی بنانے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، جب کہ معاون خصوصی صحت ظفرمرزا نے ملک بھر میں متاثرین کے اعداد و شمار، مصدقہ کیسز، جغرافیائی پھیلاؤ اور ٹیسٹنگ کی تعداد سمیت کیسز میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھوک اور وبا کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات میں توازن برقرار رکھنا ہے،  ہمیں جس قدر خطرہ لاک ڈاؤن سے اس سے کہیں زیادہ بھوک و افلاس سے ہے، لاک ڈاؤن کورونا کا علاج نہیں بلکہ عارضی اقدام ہے، ہمیں اپنے فیصلے زمینی حقائق اور عوام کی حالت زار دیکھ  کر کرنے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ادراک ہے کاروبار کی بندش سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، ٹرانسپورٹ کی بندش سے عام آدمی کا کاروبار اور نقل وحرکت شدید متاثر ہوئی، جب تک معیشت بحال نہیں ہو جاتی غریب و نادار طبقے کی مشکلات بڑھیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیس عوام پر سختی کے بجائے دوستانہ رویہ اختیار کرے، حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے لیے عوام دوست اور آگاہی پر مبنی طرز عمل اپنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 862732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش