QR CodeQR Code

نوزائیدہ بچوں کی ٹارگٹ کلنگ سنگدلی کی انتہا ہے، علامہ نیاز نقوی

14 May 2020 21:18

اپنے بیان میں وفاق المدارش الشیعہ پاکستان کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ داعش کی تاریخ ایسے ہی دل دہلا دینے والے مظالم سے بھری پڑی ہے جس میں زندہ انسانوں کی کھال اتارنے، انسانوں کو زندہ جلانے جیسے بہیمانہ جرائم شامل ہیں، داعش کی سفاکیت کی مثالیں زمانہء جاہلیت کے وحشیوں سے بھی بد تر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ کابل میٹرنٹی ہسپتال میں داعش کی دہشت گردی نہایت سفاکانہ وارادت ہے، نوزائیدہ بچوں کی ٹارگٹ کلنگ سنگدلی کی انتہا ہے، داعش کی تاریخ ایسے ہی دل دہلا دینے والے مظالم سے بھری پڑی ہے جس میں زندہ انسانوں کی کھال اتارنے، انسانوں کو زندہ جلانے جیسے بہیمانہ جرائم شامل ہیں، داعش کی سفاکیت کی مثالیں زمانہء جاہلیت کے وحشیوں سے بھی بد تر ہیں۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان المبارک میں معصوم بچوں کا سفاکانہ قتل انسانی المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے درندہ صفت داعش کی باقیات کے خاتمے کیلئے افغان حکومت کی مدد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ننگر ہار میں مذہبی اجتماع پر خودکش حملہ بھیانک ہے، افغانستان میں دہشتگردی کی تازہ لہر نہایت تشویشناک ہے۔ وفاق المدارس الشیعہ کے رہنما نے متوجہ کیا کہ وطن عزیز بھی ہمسایہ ملک افغانستان کے حالات سے لاتعلق نہیں رہ سکتا، اس لئے نیشنل ایکشن پلان کے تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے سرحدوں کے اندر اور باہر دہشتگردوں کے ہمدردوں اور سہولت کاروں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 862733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862733/نوزائیدہ-بچوں-کی-ٹارگٹ-کلنگ-سنگدلی-انتہا-ہے-علامہ-نیاز-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org