0
Thursday 14 May 2020 22:30
نوزائیدہ بچوں کی ٹارگٹ کلنگ سنگدلی کی انتہاء ہے

جامعہ روحانیت کیجانب سے افغانستان میں حالیہ بزدلانہ دہشتگردی کی شدید مذمت

جامعہ روحانیت کیجانب سے افغانستان میں حالیہ بزدلانہ دہشتگردی کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود میٹرنٹی ہسپتال میں داعش کی دہشت گردی اور افغانستان کے دیگر علاقوں میں فوجی کارروائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے سویلین افراد اور غیر فوجی مقامات پر حملوں کی مذمت کی۔ میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں معصوم بچوں کا سفاکانہ قتل انسانی المیہ ہے۔ بین الاقوامی ادارے درندہ صفت داعش کی باقیات کے خاتمے کے لئے افغان حکومت کی مدد کریں۔

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر نے کہا ہے کہ کابل میں میٹرنٹی ہسپتال میں داعش کی دہشت گردی نہایت سفاکانہ واردات ہے۔ نوزائیدہ بچوں کی ٹارگٹ کلنگ سنگدلی کی انتہا ہے۔ داعش کی تاریخ ایسے ہی دل دہلا دینے والے مظالم سے بھری پڑی ہے، جس میں زندہ انسانوں کی کھال اتارنے اور انسانوں کو زندہ جلانے جیسے بہیمانہ جرائم شامل ہیں۔ داعش کی سفاکیت کی مثالیں زمانہء جاہلیت کے وحشیوں سے بھی بدتر ہے۔ واضح رہے کہ بروز منگل کو افغانستان کے مختلف علاقوں میں کئی دہشتگردانہ حملے کیے گئے، جن میں کم از کم 60 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 862758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش