1
Thursday 14 May 2020 23:41

قبائلی اضلاع کے مختلف ہسپتالوں کے لئے ایک ہزار نئی آسامیاں تخلیق

قبائلی اضلاع کے مختلف ہسپتالوں کے لئے ایک ہزار نئی آسامیاں تخلیق
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے مختلف ہسپتالوں کے لئے ایک ہزار نئی آسامیاں تخلیق کی ہیں جن میں گریڈ 03 سے لیکر گریڈ 18 کی مختلف آسامیاں شامل ہیں۔ ان آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کیا گیا ہے اور اس سال جولائی کے مہینے تک تمام آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ جبکہ اگلے مرحلے میں 1100 سے زائد مزید نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ اسی طرح مجموعی طور پر ضم شدہ اضلاع میں صحت کے شعبے کے لئے 2300 سے زائد نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ ان آسامیوں کی تخلیق سے ضم شدہ اضلاع کے عوام کو علاج معالجے کی بنیادی سہولیات مقامی سطح پر میسر ہوں گی۔ یہ بات جمعرات کے روز وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت ضم شدہ قبائلی اضلاع میں علاج معالجے کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس کو ضم شدہ اضلاع میں Accelerated Implementation Plan (AIP) کے تحت طبی مراکز کی بحالی اور بہتری، ہسپتالوں کو طبی آلات کی فراہمی، نئی آسامیوں کی تخلیق اور تخلیق شدہ آسامیوں پر بھرتیوں کے عمل میں پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ 
خبر کا کوڈ : 862763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش