1
Thursday 14 May 2020 23:53
بیوقوفی پر مبنی امریکی دعوے کوئی نئی بات نہیں

برائن ہک کو جوہری معاہدے میں مداخلت کا حق حاصل نہیں، محمد جواد ظریف

برائن ہک کو جوہری معاہدے میں مداخلت کا حق حاصل نہیں، محمد جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے خبرنگاروں کے ساتھ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 اور جوہری معاہدے (JCPOA) کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کے بےوقوفانہ دعوے کوئی نئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر عوام کو "سینیٹائزر" کھانے کا مشورہ دینے والوں سے بعید نہیں کہ وہ ایک ایسے معاہدے میں فریق ہونے کا دعوی کر دیں جس سے وہ خود یکطرفہ طور پر دستبردار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے امریکی حکام کے غیر منطقی اور بےتکے دعووں کو غیر قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ برائن ہک جو کہتے ہیں کہ جوہری معاہدے (JCPOA) میں اب کچھ باقی نہیں بچا، انہیں یہ کہنے کا حق بھی حاصل نہیں کیونکہ جو چیز اہم ہے وہ یہ کہ ایران اور (امریکہ کے علاوہ) ان ممالک کے درمیان جو تاحال اس معاہدے میں موجود ہیں جوہری معاہدہ باقی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہم نے اپنے تمام (جوابی) اقدامات جوہری معاہدے کی حدود کے اندر رہتے ہوئے انجام دیئے ہیں اور جوہری معاہدے میں موجود ممالک کو اس بات کا پورا موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنے رویے میں اصلاح کریں تاکہ ہم بھی جوہری معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرآمد شروع کر سکیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کو ایک مکمل (قانونی) دستاویز قرار دیا اور اس کے خلاف انجام پانے والے امریکی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ایک دن ضرور جان لیں گے کہ اس معاہدے کے خلاف انجام پانے والے ان کے تمام اقدامات خود انہی کے نقصان میں ہیں۔ واضح رہے کہ ایرانی معاملات میں امریکی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے برائن ہک نے امریکہ کے آئندہ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ (ان کے صدر بننے تک) ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) میں کچھ باقی نہیں بچے گا کہ جس کی طرف وہ امریکہ کو واپس لے جانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 862766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش