0
Friday 15 May 2020 00:00
بلوچستان کے وزیر خزانہ بھی کورونا کا شکار

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 36801، 779 جاں بحق، 300 جاں بہ لب

24 گھنٹوں میں 33 اموات، 9695 افراد کورونا کو شکست دے چکے
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 36801، 779 جاں بحق، 300 جاں بہ لب
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 36 ہزار 730 ہو گئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 779 تک جا پہنچی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 13 ہزار 51 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد کورونا کے مجموعی طور پر 3 لاکھ 30 ہزار 750 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1500 سے زائد نئے کیس سامنے آئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسزکی تعداد 36 ہزار 730 ہو گئی۔ ان میں سے 9 ہزار 695 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 323 ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 13 ہزار 561، سندھ میں 14 ہزار 99، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 423، بلوچستان میں 2 ہزار 310، اسلام آباد میں 822، گلگت بلتستان میں 482 جب کہ آزاد جموں کشمیر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 104 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 33 اموات ہوئیں، جس کے بعد ملک میں ہونے والی اموات کی تعداد 779 ہو گئی ہے جب کہ پاکستان میں کورونا کے 300 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیید نے اپنی ٹوئٹ میں اپنے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
خبر کا کوڈ : 862767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش