0
Friday 15 May 2020 01:53

سندھ بھر میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سخت لاک ڈاؤن ہوگا

سندھ بھر میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سخت لاک ڈاؤن ہوگا
اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ محدود کرنے کیلئے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سخت لاک ڈاؤن ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبے میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کارروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق جمعے کو دوپہر 12 سے تین بجے تک ہر طرح کا کاروبار بند ہوگا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن کو 9 مئی سے مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد سندھ حکومت نے بھی 9 مئی سے کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دے دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 862775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش