0
Friday 15 May 2020 04:15

حلیم عادل شیخ کے گرد اینٹی کرپشن کا گھیرا تنگ، حتمی رپورٹ تیار

حلیم عادل شیخ کے گرد اینٹی کرپشن کا گھیرا تنگ، حتمی رپورٹ تیار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے گرد اینٹی کرپشن نے گھیرا تنگ کردیا، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف جعلی کاغذات پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کی فائنل رپورٹ کرلی۔ اینٹی کرپشن کے مطابق سپر ہائی وے پر جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا نیٹ ورک پکڑا، تفتیش کی تو انکشاف ہوا کراچی گالف سٹی پراپرٹیز نامی گروپ نے جو حلیم عادل شیخ کی ملکیت ہے 6 ہاؤسنگ اسکیمیں لانچ کیں، تفتیش کرنے پر پتہ چلا جعلی کاغذات پر سرکاری زمینوں کو پرائیویٹ کرکے دکھایا گیا ہے۔ ریونیو اور سیہون اتھارٹی کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا گیا اور 6 ہاؤسنگ اسکیم لانچ کی گئیں۔ جاری کردہ تمام اسکمیں پام گروپ آف کمپنیز کی ملکیت ہیں جبکہ گالف سٹی پراپرٹیز بھی پام گروپ آف کمپنیز کا ذیلی ادارہ ہے جس کے چیئرمین حلیم عادل شیخ ہیں۔

اینٹی کرپشن رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ اربوں روپے مالیت کی سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمینوں پر قابض ہیں، انہوں نے سرکاری زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں اور پراجیکٹ لانچ کئے۔ اینٹی کرپشن رپورٹ کے مطابق تمام سرکاری زمینوں پر پرائیویٹ پراجیکٹ اور سکیمز طارق قریشی نامی شخص نے لانچ کی، طارق قریشی حلیم عادل شیخ کا فرنٹ مین ہے۔ رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن نے ایس بی سی اے تمام رجسٹرار کو جعلی زمین سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے گذشتہ روز تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرکے متعلقہ حکام کو ارسال کر دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 862778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش