QR CodeQR Code

کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تو عید کی نماز وزیراعلی ہاؤس پر پڑھیں گے، راشد محمود سومرو

15 May 2020 05:29

اپنے ویڈیو پیغام میں رہنما جے یو آئی (ف) نے کہا کہ آخری عشرہ میں سندھ کے مساجد میں اعتکاف، ختم القرآن کی تقاریب اور شب قدر کے اجتماعات مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ منعقد ہوں گے، اگر حکومت نے کہیں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اس بار سندھ حکومت کے نفرت آمیز اقدامات اور ہھتکنڈوں کو مسترد کرکے عید کی نماز وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ادا کرنے کا اعلان کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ امت مسلمہ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، رمضان المبارک میں کثرت سے رجوع الی اللہ کی بیداری انسان کو فضیلت کا حامل بنا دیتی ہے، آخری عشرہ میں سندھ کے مساجد میں اعتکاف، ختم القرآن کی تقاریب اور شب قدر کے اجتماعات مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ منعقد ہوں گے، اگر حکومت نے کہیں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اس بار سندھ حکومت کے نفرت آمیز اقدامات اور ہھتکنڈوں کو مسترد کرکے عید کی نماز وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ادا کرنے کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ راشد محمود سومرو نے سندھ حکومت کے نام جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت کو پیشگی خبردار کررہا ہوں کہ سندھ میں مذہبی طبقے کیخلاف ہونے والے نفرت آمیز اقدامات بہت برداشت کرلئے، مزید اوچھے ہتکھنڈے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 862783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862783/کسی-قسم-کی-رکاوٹ-ڈالی-گئی-عید-نماز-وزیراعلی-ہاؤس-پر-پڑھیں-گے-راشد-محمود-سومرو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org