0
Friday 15 May 2020 07:19

سندھ حکومت کا آج بروز جمعہ دوپہر 3 بجے تک تمام دکانیں بند رکھنے کا اعلان

سندھ حکومت کا آج بروز جمعہ دوپہر 3 بجے تک تمام دکانیں بند رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے آج بروز جمعہ صبح کھلنے والی کریانہ، سبزی، پھل اور میڈیکل کی دکانوں کو بھی بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ سندھ حکومت کا 3 روزہ ’’محفوظ دن‘‘ کا آغاز آج سے ہوگا، آج جمعہ دوپہر تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اور تمام تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کے مطابق دوپہر تین بجے تک میڈیکل اسٹور، دودھ، بیکری، کریانہ، سبزی اور پھلوں کی دکانیں بھی بند رہیں گی، جمعہ کے تین بجے تک ہر قسم کے کاروبار پر پابندی ہوگی اور شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کے دن صبح 8 بجے سے دوپہر 12 تک اور سہ پہر ساڑے تین بجے سے شام ساڑے چھ بجے تک کاروبار کی اجازت ہوتی تھی، یعنی دوپہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈائون ہوتا تھا، تاہم اس بار سخت لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 862790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش