0
Friday 15 May 2020 10:43

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 26 ہزار 850 تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 26 ہزار 850  تک پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ 26 ہزار 850 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 30 ہزار 405 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 25 لاکھ 19 ہزار 177 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 560 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 لاکھ 4 ہزار 268 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 86 ہزار 912 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 57 ہزار 593 ہو چکی ہے۔ امریکا کے ہسپتالوں میں 10 لاکھ 52 ہزار 654 کورونا مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 240 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 18 ہزار 27 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 72 ہزار 646 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 321 ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 305 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار 245 ہو چکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 33 ہزار 614 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 151 ہو گئی۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 31 ہزار 368 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 23 ہزار 96 رپورٹ ہوئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس 13 ہزار 999 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 165 تک جا پہنچی ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 27 ہزار 425 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 78 ہزار 870 ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 928 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 74 ہزار 975 ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 862802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش