0
Friday 15 May 2020 10:45

کراچی، یوم علیؑ کا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا

کراچی، یوم علیؑ کا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں امیرالمومنین حضرت علیؑ ابن ابی طالبؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے حکومتی ایس او پیز کے ساتھ نشترپارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس عزا روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم شہادت حضرت امام علیؑ کے موقع پر تمام حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ مرکزی مجلس عزاء کا انعقاد نشترپارک میں کیا گیا، ضمیر الحسن ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ مرکزی مجلس عزا سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ عزاداران امام علیؑ کی جانب سے کورونا وبا کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا، اسکاوٹس گروپ اور انتظامیہ کی جانب سے عزاداروں میں ماسک، دستانے تقسیم کیے گیے، شرکاء مرکزی مجلس و جلوس عزا کیلئے ہینڈ سینٹائزر کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

مجلس و جلوس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نشترپارک اور جلوس عزاء کے روٹ کو کلیئر کیا، مرکزی مجلس عزاء مقررہ وقت سے قبل شروع کی گئی، مجلس کا وقت سات بجے مقرر کیا گیا تھا، تاہم مجلس صبح ساڑھے چھ بجے شروع کی گئی۔ مجلس عزاء کے اختتام پر یوم علیؑ کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا، جلوس میں علم، تابوت، شبیہ ذوالجناح کی زیارات سمیت عزادارن امام علیؑ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ جلوس میں عزاداران امام علیؑ کی جانب سے سوشل ڈسٹنس کا خاص خیال رکھا گیا۔ نشترپارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس عزا روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ وقت پر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 862803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش