QR CodeQR Code

بلوچستان میں آج یوم علی (ع) عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

یوم علی کے موقع پر بلوچستان بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس و محافل کا اہتمام

15 May 2020 13:14

صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس داؤد آغا کا کہنا ہے کہ اس سال یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر نکالے جانے والا جلوس منسوخ کردیا ہے اور امام بارگاہوں میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے عزاداری کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کےخطرات کے پیش نظر بلوچستان شیعہ کانفرنس نے کوئٹہ میں نکالا جانے والا جلوس منسوخ کردیا۔ صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس داؤد آغا کا کہنا ہے کہ اس سال یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر نکالے جانے والا جلوس منسوخ کردیا ہے اور امام بارگاہوں میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے عزاداری کی جائے گی۔ یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر بلوچستان بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس و محافل کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جہاں علمائے کرام و ذاکرین حضرت علی علیہ السلام کی زندگی پر مفصل روشنی ڈالیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 862820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862820/یوم-علی-کے-موقع-پر-بلوچستان-بھر-کی-مساجد-اور-امام-بارگاہوں-میں-مجالس-محافل-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org