0
Friday 15 May 2020 15:37

وبا نے پھیلنا ہے، آئندہ زندگی کورونا کے ساتھ ہی گزارنا ہو گی اسد عمر

وبا نے پھیلنا ہے، آئندہ زندگی کورونا کے ساتھ ہی گزارنا ہو گی اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ رہنما تحریک انصاف و وفاقی وزیر برائے پلاننگ اور ڈویلپمنٹ اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ جو وبا آئی ہے اس نے پھیلنا ہے، ڈر کر زندگی گزارنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب تک ویکسین دریافت نہیں ہوتی اس وبا نے ختم نہیں ہونا۔ جیسے ہی لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی کورونا وائرس بڑھنے لگا ہے۔ ہمیں اس وائرس کے ساتھ ہی زندگی گزارنا ہو گی۔ کئی لوگ کہتے ہیں کہ 6 ہفتے لاک ڈاؤن رہتا تو وائرس ختم ہو جاتا۔ اگر اس میں حقیقت ہوتی تو دوسرے ممالک میں کورونا ختم ہو چکا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وبا بڑھ گئی ہے مگر قابو سے باہر نہیں ہوئی۔ مئی کے آخر تک ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریض زیادہ ہونگے، کیسز کی تعداد بھی زیادہ ہو گی تاہم دیگر ممالک کی طرح پاکستان متاثر نہیں ہوا، جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کی اموات ہو رہی ہیں۔ ووہان میں کورونا وائرس خاتمے کے بعد پھر سر اٹھا رہا ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے لوگوں کو معاشی بدحالی سے بھی بچانا ہے۔ وفاقی وزیر نے حکومت کی کارکردگی حوالے سے بتایا کہ ایک ہزار وینٹی لیٹرز منگوائے گئے جس میں سے 200 پاکستان پہنچ چکے ہیں، دوسری جانب طبی عملے کی ٹریننگ کی جارہی ہے کیونکہ وہ خود اپنی زندگیوں کوخطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانیں بچا رہے ہیں۔ یاد رہے   دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تین لاکھ 3 ہزار سے زیادہ افراد اب تک اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور ملک میں اب تک کورونا کے 14 لاکھ سے ز ائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ امریکہ میں 1457593 افراد متاثر ہیں اور ملک میں 86912 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 4,525,420 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 862846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش