0
Friday 15 May 2020 16:39

لاہور، یوم علیؑ کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا

لاہور، یوم علیؑ کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس روایتی اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کا جلوس اندرون موچی دروازہ مبارک حویلی سے برآمد ہوا، جلوس چوک نواب صاحب، محلہ شعیاں، چوہٹہ مفتی باقر، پرانی کوتوالی، رنگ محل، پانی والا تالاب، بازار حکیماں اور اندرون بھاٹی گیٹ سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے دوران عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔ جلوس کی برآمدگی سے قبل مجلس عزاء برپا کی گئی، جس میں شہادت حضرت علی علیہ السلام بیان کی گئی۔ جلوس کے راستے کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ کیا گیا جبکہ عزاداروں نے ماسک پہن کر شرکت کی۔ اس موقع پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کے ہمراہ رینجرز کے جوان بھی تعینات رہے۔
خبر کا کوڈ : 862862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش