QR CodeQR Code

امید ہے ہمارے چاول کو میکسیکو کی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو جائے گی، رزاق داود

15 May 2020 20:19

اپنے ایک ٹوئٹ میں مشیر تجارت نے کہا کہ وفد چاول کے برآمد کنندگان سے ملاقات کرکے چاول خریدنے سے متعلق جانچ پڑتال کریگا، برآمدکنندگان سے گزارش ہے کہ وہ تیاری کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ چاول برآمد کرنے کی منظوری ہوسکے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ میکسیکو سے چاول کی برآمد سے متعلق ایک وفد جون یا جولائی میں پاکستان آئے گا۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وفد چاول کے برآمد کنندگان سے ملاقات کرکے چاول خریدنے سے متعلق جانچ پڑتال کریگا۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ برآمدکنندگان سے گزارش ہے کہ وہ تیاری کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ چاول برآمد کرنے کی منظوری ہوسکے۔ عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ میکسیکو سے ہماری چاول کی برآمد کچھ عرصہ سے رکی ہوئی ہے۔ امید ہے ہمارے ملک کے چاول کو میکسیکو کی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ کورونا کے باعث ہماری برآمدات کو شدید دھچکا لگا ہے۔ ایک بیان میں مشیر خزانہ نے کہا تھا کہ سمجھ رہے تھے کہ جی ڈی پی بڑھے گی لیکن اب ڈیڑھ فیصد کم ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 862893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862893/امید-ہے-ہمارے-چاول-کو-میکسیکو-کی-مارکیٹ-تک-رسائی-حاصل-ہو-جائے-گی-رزاق-داود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org