QR CodeQR Code

حکومتی ایس او پیز کی پیروی کے باوجود عزاداروں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، علامہ وحید کاظمی

15 May 2020 23:22

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چاہیئے تو یہ تھا کہ حکومت اس حوالے سے مکمل تعاون کرتی تاکہ کسی قسم کا مسئلہ پیدا نہ ہو، تاہم حکومت نے ذہنی ناپختگی کا مظاہرہ کیا۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے ملک کے مختلف شہروں میں یوم علیؑ کے موقع پر ایس او پیز کے تحت عزاداری کے اجتماعات منعقد کرنے کے باوجود عزاداروں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسی طور پر بھی مذہبی عبادات سے نہیں روک سکتی، ہم نے حکومتی ایس او پیز کو قبول کیا، اس کے باوجود اس قسم کے اقدامات باعث تشویش ہیں۔

’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شیعہ مہذب اور منظم قوم ہے، ہم نے عزاداری کے اجتماعات حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت منعقد کئے، تاہم ملک کے بعض حصوں خاص طور پر سندھ میں عزاداروں کی گرفتاریاں بلاجواز اور ناقابل برداشت ہیں۔ حکومت گرفتار عزاداروں کو فوری طور پر رہا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہیئے تو یہ تھا کہ حکومت اس حوالے سے مکمل تعاون کرتی، تاکہ کسی قسم کا مسئلہ پیدا نہ ہو، تاہم حکومت نے ذہنی ناپختگی کا مظاہرہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 862920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862920/حکومتی-ایس-او-پیز-کی-پیروی-کے-باوجود-عزاداروں-گرفتاریاں-قابل-مذمت-ہیں-علامہ-وحید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org