QR CodeQR Code

جلوس ہائے عزاداری کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالی کالعدم جماعت کا پشاور میں جلوس، اتنظامیہ بے بس

16 May 2020 00:29

کالعدم جماعت کیجانب سے اس سال کورونا وائرس کو جواز بنا کر عزاداری کے جلوسوں پر پابندی لگانے کے مطالبات کیے گئے تھے اور جلوسوں کو کورونا وائرس کے پھیلاو کا موجب قرار دیا تھا، تاہم پشاور میں کالعدم جماعت کیجانب سے جلوس نکالا گیا اور اپنے ہی مطالبے از خود غلط قرار دیدیا۔


اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے جلوسوں کو روکنے کی کوشش کرنے والی شرپسند کالعدم جماعت سپاہ صحابہ المعروف اہلسنت والجماعت نے خود پشاور میں جلوس نکال کر اپنے دعوے اور مطالبے کو خود ہی مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ کالعدم جماعت کی جانب سے اس سال کورونا وائرس کو جواز بنا کر عزاداری کے جلوسوں پر پابندی لگانے کے مطالبات کیے گئے تھے اور جلوسوں کو کورونا وائرس کے پھیلاو کا موجب قرار دیا تھا، تاہم پشاور میں کالعدم جماعت کی جانب سے جلوس نکالا گیا اور اپنے ہی مطالبے کو از خود غلط قرار دیدیا۔ اس موقع پر پولیس اور اداروں کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی، جبکہ دوسری جانب پشاور پولیس نے کئی سالوں سے نکلنے والے یوم علیؑ کے عزاداری کے جلوسوں کے حوالے سے رکاوٹیں کھڑی کی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 862922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/862922/جلوس-ہائے-عزاداری-کیخلاف-پروپیگنڈا-کرنیوالی-کالعدم-جماعت-کا-پشاور-میں-اتنظامیہ-بے-بس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org