0
Saturday 16 May 2020 04:26

موجودہ حکمران عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں، مصطفیٰ کمال

موجودہ حکمران عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔  چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ موجودہ حکمران عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں، کورونا سے متعلق وزیراعظم کی تمام پریس کانفرنس ایک دوسرے کی متضاد ہیں جس کی وجہ سے عوام بے یقینی کا شکار ہوگئے ہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران عوام کا بڑی تعداد میں سڑکوں پر آنا اس بات کا ثبوت ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، حکمران پچھلے ڈھائی مہینے سے عوام کو گمراہ کرکے صرف اپنی سیاست چمکانے میں لگے ہوئے ہیں، نتیجتا اب تک کروڑوں لوگ بےروزگار ہوگئے، وزیراعظم عمران خان خود کراچی سے منتخب ہوئے، اس شہر سے صدر، وزیراعظم، گورنر کے علاوہ 14 اراکین قومی اسمبلی اور 26 اراکین صوبائی اسمبلی ہونے کے باوجود آج تک کوئی نظر نہیں آیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری ٹاؤن کے علاقے چیل چوک، نوا لین کے رہائشی اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہمارے کردار، صلاحیت، خدمت اور بھائی چارے کے جذبے کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر روزانہ کی بنیاد پر ہم سے جڑ رہے ہیں جبکہ تمام تر اختیارات اور وسائل رکھنے کے باوجود صدر، وزیراعظم، وزراء اعلیٰ اور میئر کی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کا ایک کونسلر بھی نا ہونے کے باوجود آج ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی فاؤنڈیشن اپنی مدد آپ کے تحت ضرورت مند اور سفید پوش خاندانوں میں دن رات راشن تقسیمِ کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 862944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش