0
Saturday 16 May 2020 04:38

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ 2 ماہ سے ہر فرد کی آمدنی متاثر ہوئی ہے، انیس قائم خانی

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ 2 ماہ سے ہر فرد کی آمدنی متاثر ہوئی ہے، انیس قائم خانی
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائم خانی نے پرائیویٹ اسکولوں کی طرف سے 20 فیصد فیس کم وصول کرنے کے احکامات کو ہوا میں اڑانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ 2 ماہ سے ہر فرد کی آمدنی متاثر ہوئی ہے اور اس دوران اسکولز اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں، حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرائیوٹ اسکولز و کالجز کو پابند کیا کہ وہ لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے طلبہ سے 20 فیصد کم فیس وصول کریں لیکن دیکھنے میں یہ آرہا ہے کہ تعلیمی ادارے پوری فیس وصول کرنے کے چالان جاری کررہے ہیں بلکہ فون پر والدین کو متنبہ کررہے ہیں کہ اگر فیس بروقت جمع نہیں کروائی تو انہیں جرمانے سمیت فیس جمع کرانی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 862946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش