0
Saturday 16 May 2020 11:26

کورونا ویکسین تیار کرکے مفت فراہم کریں گے، ٹرمپ

کورونا ویکسین تیار کرکے مفت فراہم کریں گے، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں برس کے آخر تک کورونا کی ویکسین تیار کر لی جائے گی اور اسے مفت فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم امریکی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اس سال ویکیسن کی بڑے پیمانے پر فراہمی کا امکان نہیں ہے۔ وائٹ ہاوس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے ویکسین کی تیاری میں تیزی لانے کے لئے آپریشن وارپ اسپیڈ کا اعلان کیا جس کی سربراہی چیف سائنسدان اور امریکی فوج کے جنرل کریں گے۔ امریکی صدر نے ویکسین کی تیاری کو مین ہٹن پروجیکٹ کے بعد امریکی تاریخ کی وسیع پیمانے پر سائنسی، صنعتی اور لاجسٹکس کی کوشش قرار دیا۔ مین ہٹن پروجیکٹ دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کا کام ہے جس سے پہلے بار جوہری ہتھیار تیار کیے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین تیار ہو یا نہ ہو امریکا معمول کی جانب واپس لوٹ رہا ہے اور واپسی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے، یہ بہت ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 862992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش