0
Wednesday 20 Jul 2011 23:41

نئے صوبوں کے قیام کیلئے ق لیگ کا وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ

نئے صوبوں کے قیام کیلئے ق لیگ کا وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ہزارہ اور جنوبی پنجاب کے صوبوں کے قیام کا معاملہ ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ مسلم لیگ ق نے دونوں صوبوں کے قیام کے لئے صدر اور وزیراعظم سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ق ہزارہ کے رہنمائوں کا اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ہزارہ صوبے کے قیام کو عمل میں لانے کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہزارہ اور جنوبی پنجاب کے صوبوں کے قیام کا نقطہ حکومت کے ساتھ کئے گئے معاہدے میں شامل ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق خیبر پختونخواہ کے صدر امیر مقام نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہزارہ صوبے کے قیام کے نقطے پر عملدرآمد کرانے کے لئے جلد صدر اور وزیر اعظم سے رجوع کیا جائے گا۔ قاسم علی شاہ اور امان اللہ جدون نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے اندر ہزارہ صوبے کے قیام کے معاملے پر کوئی دورائے نہیں ہیں۔ ہزارہ صوبے کے قیام کے نقطے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف امیر مقام وزارت سے استعفیٰ بھی دے چکے ہیں۔ تاہم اب ق لیگ کی قیادت نے ہزارہ کے پارٹی رہنماؤں کو ہزارہ کو صوبہ بنانے کا یقین دلایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 86300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش