QR CodeQR Code

طورخم سرحدی گزرگاہ پیدل آمدورفت کیلئے بحال

16 May 2020 12:15

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرحد کی بحالی سے افغانستان میں پھنسے پاکستانی وطن واپس آسکیں گے، جبکہ پاکستان سے افغانستان جانے والے شہریوں کیلئے بھی سرحد کھل گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو پیدل آمدورفت کیلئے بحال کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کے مطابق وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سرحد کو بحال کیا گیا ہے جو ہفتے میں 5 دن ٹرانزٹ اور ایک دن پیدل آمدورفت کے کھلی رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سرحد کی بحالی سے افغانستان میں پھنسے پاکستانی وطن واپس آسکیں گے، جبکہ پاکستان سے افغانستان جانے والے شہریوں کیلئے بھی سرحد کھل گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 863001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863001/طورخم-سرحدی-گزرگاہ-پیدل-آمدورفت-کیلئے-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org